ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ ،سربراہ قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کابیان بھی منظرعام پرآگیا

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ گل خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اراکین کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد فروری 2016 میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوہا میں انعقاد کے 70 فیصد امکانات ہیں،پی سی بی حکام ممکنہ طور پر ستمبر کے پہلے ہفتے قطر جائیں گے جہاں اس حوالے سے حتمی فیصلے کا امکان ہے۔ایک انٹر ویو میں قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ ہم یہاں کچھ بڑے عالمی مقابلوں کا انعقاد چاہتے ہیں۔ یہ سب کے ساتھ ساتھ قطر اور کرکٹ کیلئے ایک اچھا تجربہ ہو گا جبکہ ٹورنامنٹ میں بڑے کھلاڑی اور بڑے نام شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے اکثر معاملات طے ہونا باقی ہیں لیکن اس میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی ایس ایل میں اکثر کھلاڑی پاکستان کے ہوں گے لیکن گل خان نے کہا کہ ہمبھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں کی بھی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان ستمبر میں ایونٹ کی فرنچائز ٹیموں کی بولی دینے کے عمل کا آغاز کرے گی جبکہ اسی دوران نشریاتی حقوق سمیت دیگر امور پر بھی معاملات طے کیے جائیں گے۔ٹورنامنٹ دوہا کے ایشین ٹاﺅن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 14 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ موجود ہے اور ممکنہ طور پر تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ جہاں مقابلوںکے انعقاد کا امکان ہے وہاں90 ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور ملک میں ترقیاتی کاموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس تعداد میں وقت گزرنے کے ساتھ مزید اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ یہاں دنیا کے دیگر کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جن میں بھارت کے پانچ لاکھ، بنگلہ دیش کے ڈیڑھ لاکھ اور تقریباً ایک لاکھ سری لنکن آباد ہیں۔گل خان نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل میں متحدہ عرب امارات سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کیلئے آ سکتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…