جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوپا امریکا؛ چلی اور بولیویا نے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانتیا گو(نیوزڈیسک )کوپا امریکا فٹبال میں چلی نے بولیویا کو 5-0 سے کچل کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، میکسیکو کیخلاف ایکواڈور کی 2-1 سے فتح نے بولیویا کو بھی آگے بڑھنے کا راستہ فراہم کردیا۔
تنازع کا شکار برازیلین اسٹار نیمار پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد اب ایونٹ میں ان کی مزید شرکت ممکن نہیں رہی۔تفصیلات کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب منعقدہ کوپا امریکا فٹبال میں گروپ اے سے چلی نے بولیویا کو 5-0سے کچل کر ٹاپ پوزیشن پکی کرلی، شراب کے نشے میں دھت ہوکر کار حادثے سے دوچار ہونیوالے چلی کے سپراسٹار ویڈال نے کھیل کے ابتدائی 46 منٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے لیکن وہ کوئی گول بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
چلی کیلیے چارلس ارینگوئز نے کھیل کے دوسرے منٹ میں کھاتہ کھولا، 36ویں منٹ میں الیکس سانچز نے بھی گیند کو جال کے سپردکرتے ہوئے ٹیم کی برتری 2-0 سے ہرادیا، ارینگوئز نے کھیل کے65ویںمنٹ میں انفرادی طور پر دوسرا گول داغ کر مقابلہ 3-0 کردیا، گیرے میڈال نے 78ویں منٹ میںبولیوین دفاعی حصارمیں نقب لگاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچاکر میزبان ٹیم کی برتری 4-0 کردی، چلی کو پانچواں گول حریف کپتان رونالڈ ریڈالز نے اون گول کی صورت تحفے میں پیش کیا۔
تاہم اس کے بعد گروپ کے دوسرے مقابلے میں میکسیکو کیخلاف ایکواڈور کی2-1 سے کامیابی نے بولیویا کو بھی کوارٹر فائنل میں پہنچادیا، فاتح ٹیم کیلیے بولانوز نے کھیل کے26 ویں منٹ میںپہلا گول بنایا، 57ویںمنٹ میں ویلنسیا نے برتری دگنی کردی، ناکام سائیڈ کا خسارہ کھیل کے 64ویں منٹ میں جیمنیز نے پنالٹی پر کم کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…