بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی حکومت نے پنشن میںبڑا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

datetime 31  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے تمام سول پنشنرز، دفاعی تخمینوں سے پنشن حاصل کرنے والے سویلین افراد،

ریٹائرڈ مسلح افواج کے اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کے پنشنرز کی بنیادی (بیس لائن)پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی 2026 سے موثر ہوگا اور اس کا اطلاق ان تمام پنشنرز پر ہوگا جن کی بیس لائن پنشن کا تعین وزارتِ خزانہ کی یکم جنوری 2025، 7 جولائی 2025 اور 5 اگست 2025 کی متعلقہ ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔آفس میمورنڈم میں کہا گیا کہ یہ 7 فیصد اضافہ ان سرکاری ملازمین کو بھی حاصل ہوگا جو یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔دستاویز کے مطابق یکم جولائی 2022 کو دیا گیا 15 فیصد پنشن اضافہ اور سات جولائی 2025 کو منظور کیا گیا سات فیصد اضافہ بھی یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بدستور قابلِ اطلاق رہے گا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق یہ اضافہ فیملی پنشن، پنشن کم گریجویٹی اسکیم 1954، لبرلائزڈ پنشن رولز 1977، سنٹرل سول سروسز (ایکسٹرا آرڈینری پنشن) رولز کے تحت منظور شدہ پنشن اور کمپیشنٹ الاونس پر بھی قابلِ اطلاق ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اگر کسی پنشن کی ادائیگی وفاقی حکومت اور کسی دوسرے حکومت کے درمیان قواعد کے مطابق مشترکہ بنیاد پر کی جا رہی ہو تو پنشن میں اضافے کی رقم بھی دونوں حکومتوں کے درمیان مقررہ تناسب سے تقسیم کی جائے گی۔وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ اس آفس میمورنڈم کے تحت منظور کیا گیا 7 فیصد اضافہ پری ریٹائرمنٹ آرڈرلی الاونس کے بدلے دی جانے والی اسپیشل ایڈیشنل پنشن اور ڈرائیور یا آرڈرلی کی مونیٹائزڈ ویلیو پر قابلِ اطلاق نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…