بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد

datetime 30  جولائی  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سابق بس ڈرائیور مینار منڈل کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد کر لیا،

بھاری مقدار میں نقد رقم کے باعث نوٹ گننے والی 5 مشینیں بھی کام کرنا چھوڑ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینار منڈل پتھروں کے معروف تاجر تلو منڈل کا قریبی رشتے دار ہے جسے سابق ترنمول کانگریس رہنما انوبرت منڈل کا قریبی ساتھی بھی بتایا جاتا ہے۔چھاپہ رات گئے مارا گیا جہاں ابتدائی طور پر ساڑھے 5 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد ہوا جبکہ بعد ازاں پوچھ گچھ اور گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد مجموعی برآمدگی 28 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔پولیس نے مینار منڈل کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش مینار منڈل نے اعتراف کیا ہے کہ برآمد ہونے والی نقد رقم اور سونا تلو منڈل اور اس کے مبینہ غیر قانونی مافیا نیٹ ورک کا ہے۔

بھارتی پولیس کے حکام کے مطابق مینار منڈل پہلے ریاستی ٹرانسپورٹ کے محکمے میں بس ڈرائیور تھا، بعد میں پتھروں کے کاروبار سے وابستہ ہوا، اس کی آمدنی کے ذرائع پر تحقیقات جاری ہیں۔ اس کارروائی کے بعد ترنمول کانگریس کے مختلف دھڑوں کے رہنماں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنا شروع کر دیے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں تمام بااثر افراد کے کردار کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔دوسری جانب اس کارروائی کے بعد 2024 میں ہونے والی تلو منڈل کی بیٹی کی شاہانہ شادی بھی دوبارہ موضوعِ بحث بن گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب پر تقریبا 100 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے جس میں فلمی شخصیات سمیت متعدد معروف مہمان شریک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…