جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

آزادکشمیرمیں 2 غلطیاں ہوئی ہیں، راناثناء اللہ کا اعتراف

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر

گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں دو اہم سیاسی فیصلے ایسے ہوئے جنہوں نے بعد میں مسائل کو جنم دیا۔ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب مختلف سیاسی تبدیلیوں کے بعد تقریباً پوری قانون ساز اسمبلی حکومتی اتحاد کا حصہ بن گئی۔ ان کے مطابق قیوم نیازی کے بعد تنویر الیاس اور پھر چوہدری انوار الحق کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے دوران بیشتر اراکین حکومت میں شامل ہو گئے، جس کے نتیجے میں مؤثر اپوزیشن کا کردار ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جب اسمبلی میں اپوزیشن موجود نہ رہی تو اس پیدا ہونے والے سیاسی خلا کو ایکشن کمیٹی نے پُر کر دیا، حالانکہ جمہوری نظام میں ایک مضبوط اپوزیشن کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔رانا ثناء اللہ کے مطابق دوسری بڑی غلطی گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے دھرنے کے بعد سامنے آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران مظاہرین کے تقریباً تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے تھے، جبکہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر تجویز دی گئی تھی کہ موجودہ حکومت تحلیل کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلی تحلیل کرنے کے بجائے حکومت بنانے کو ترجیح دی۔لیگی رہنما کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اس وقت رائے دی تھی کہ حکومت تشکیل دینے کے بجائے فوری انتخابات کرائے جائیں، لیکن پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل کی جائے گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہی اضافی چھ ماہ بعد میں سیاسی پیچیدگیوں کا باعث بنے اور صورتحال مزید مشکلات کا شکار ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…