منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشنز جاری کردئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ای سی پی نے 4 مزید سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا ہے،فیصلے کی تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے ڈی لسٹ کیا گیا ہے اور چاروں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ای سی پی کی جانب سے جن سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے، ان میں ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان،ہم عوام پاکستان پارٹی اور پاکستان ریفارم پارٹی شامل ہیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ ان سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات،سالانہ گوشوارے اور دیگر تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ ان 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کے بعد سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کردی گئی ہے،

جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد کم ہوکر 164 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی بغیر کسی تنظیم کے فہرست میں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن اس سے پہلے پاک سرزمین پارٹی،استحکام پاکستان تحریک کو ڈی لسٹ کرچکا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی سمیت 8 سے زائد سیاسی جماعتوں کو بھی ڈی لسٹ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…