جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

ثاقب چدھڑ نے رابطے کی بارہا کوشش کی: عروبہ مرزا نے سکرین شاٹس شیئر کر دیئے

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ نے ان سے بھی متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے اس دعوے کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مبینہ چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عروبہ مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس میں مبینہ طور پر ثاقب چدھڑ کی طرف سے گفتگو شروع کرنے اور بعد ازاں اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں دیکھی جا سکتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مختصر پیغام میں لکھا، “مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔” ان کی یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ثاقب چدھڑ پہلے ہی اداکارہ اور میزبان سیدہ طوبیٰ سے متعلق سامنے آنے والے الزامات کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جن میں انہیں مبینہ طور پر آئی فون بطور تحفہ دینے کی پیشکش سے جوڑا گیا تھا۔دوسری جانب اداکارہ مومنہ اقبال بھی ثاقب چدھڑ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔ ان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکنِ اسمبلی نے مبینہ طور پر سائبر اسٹاکنگ، ہراسانی، بلیک میلنگ اور شادی کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد دھمکیاں دیں۔یہ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج کیا گیا ہے،

جبکہ اس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔مومنہ اقبال متعدد مواقع پر واضح کر چکی ہیں کہ وہ انصاف کی خواہاں ہیں اور عدالت سے باہر کسی بھی ممکنہ مفاہمت یا سمجھوتے کی خبروں کو مسترد کرتی ہیں۔ ان کے مطابق فرانزک شواہد بھی تحقیقات کا حصہ بن چکے ہیں اور کیس تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔عروبہ مرزا کی جانب سے مبینہ پیغامات منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تاہم عروبہ مرزا، مومنہ اقبال اور سیدہ طوبیٰ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات اس وقت قانونی اور عدالتی کارروائی کے مراحل میں ہیں، اور ان پر حتمی فیصلہ متعلقہ اداروں اور عدالتوں کی کارروائی کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…