جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سچن ٹنڈولکر کیخلاف عدالت میں اپیل دائر

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ملنے والے سب سے بڑے سول اعزاز بھارت رتنا ایوارڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا ، سابق کھلاڑی کیخلاف ایوارڈ کا غلط استعمال کرنے پر مدھیا پردیش کی عدالت میں اپیل دائر کر دی گئی ، لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کیخلاف بھارتی عدالت میں دائر اپیل میں الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بھارت کے سب سے بڑے سول اعزاز بھارت رتنا ایوارڈ کو پیسے کمانے کا ذریعہ بناتے ہوئے 12 سے زیادہ مصنوعات کے اشتہاروں میں استعمال کیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ سابق بھارتی کھلاڑی نے ایوارڈ کو مختلف مصنوعات کی تشہیر کیلئے استعمال کر کے اس کی عظمت کو نقصان پہنچایا ہے۔ سابق پلیئر کو بھارت رتنا یوارڈ سے 2014 میں نوازا گیا تھا ، اگر عدالت میں ان کیخلاف الزامات درست ثابت ہو گئے تو انہیں اعزاز سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…