لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کلیم اللہ نے امریکی کلب سے معاہدہ کرلیاامریکی کلب سیکرامینٹوری پبلک نے پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کلیم اللہ سے چار ماہ کیلئے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ چار ماہ کے دوران سیکرامینٹوری پبلک کی جانب سے پندرہ میچ کھلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کلیم اللہ امریکا میں فٹبال لیگ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔