جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی جلد نئے کا کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا جس میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ دسمبر دو ہزار چودہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی معیاد پوری ہونے کے بعد تین ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔ پی سی بی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں اظہر علی اور سرفراز احمد کو کپتانی اور نائب کپتانی ملنے کے بعد ترقی کا امکان ہے انہیں اے کیٹیگریز میں جگہ مل سکتی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری سے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تنزلی کا بھی امکان ہے کیونکہ عالمی کپ میں دونوں کھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اترے اس کے علاوہ چیف کوچ وقار یونس نے بھی ان کے خراب رویے کی شکایت کی۔ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ پر فاسٹ بالر وہاب ریاض کو بھی ترقی ملنے کا امکان ہے جو پرانے معاہدے کے مطابق ڈی کیٹگری میں تھے۔ آل راونڈر فواد عالم کو بھی ترقی مل سکتی ہے جبکہ کچھ نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جا سکتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…