ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، کس کا پلہ بھاری؟

datetime 15  مارچ‬‮  2015 |

پاکستان( نیوز ڈیسک)پاکستان کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن سائیڈ آسٹریلیا سے ہو گا جہاں کینگروز کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ حریف ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک آٹھ مقابلے کھیلے گئے ہیں جس میں سے چار میں فتح نے پاکستانی شاہینوں کے قدم چومے جبکہ بقیہ چار میچوں میں آسٹریلین ٹیم فتحیاب رہی۔

کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ مقابلے میں 1975 میں دونوں ہی ٹیموں نے اپنا پہلا میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلا تھا اور اس میچ میں ڈینس للی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

1979 میں ہونے والے مقابلے میں آصف اقبال کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے کر کینگروز کے خلاف ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کامیابی سمیٹی تھی۔

1987 کے سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ کی حیثیت سے آسٹریلیا کے مدمقابل تھا لیکن آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا کیا اور بعد میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن بنا۔

1992 کے ورلڈ میں پاکستان نے حیران کن طور پر آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کے امکانات برقرار رکھے تھے، اس میچ میں عامر سہیل نے 76 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی تھی۔

دونوں ٹیمیں 1999 کے ورلڈ کپ میں دو بار مدمقابل آئیں۔

گروپ میچ میں پاکستان نے انضمام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کی لیکن آسٹریلیا نے ورلڈ کی تاریخ کے سب سے یکطرفہ فائنل مقابلے میں پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

2003 ورلڈ میں دونوں ہی ٹیموں نے اپنا پہلا میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلا اور اس میچ میں اینڈریو سائمنڈز کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی شکست دی تھی۔

پھر دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ 2011 کی گروپ اسٹیج میں ہوا تھا جہاں پاکستان نے سنسنی خیز معرکے میں آسٹریلیا کو چار وکٹ سے زیر کر کے اس کی ورلڈ کپ میں لگاتار 34 فتوحات پر بریک لگا دیا تھا۔

اب ایک بار پھر پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہیں لیکن ورلڈ کپ 1992 میں آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے باعث پاکستان کو آسٹریلیا پر معمولی سبقت حاصل ہے۔

پرتھ کے مقام پر پاکستان کی کمزور ٹیم نے آسٹریلیا کو 48 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر برقرار رکھا تھا اور بالآخر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اب دیکھتے ہیں کہ کیا مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم 1992 کی تاریخ دہرا پاتی ہے یا فیورٹ آسٹریلین ٹیم فتح حاصل کر کے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے سفر کا اختتام کر دے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…