انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر نے آف اسپنرسعیداجمل کو دوبارہ معاہدے کی پیشکش کردی۔
بولنگ ایکشن کلئیر ہوتے ہی قسمت سعید اجمل پرمہربان ہوگئی، بولنگ ایکشن پرپابندی لگنے کے بعد ووسٹرشائرکاؤنٹی نے سعید اجمل سے معاہدہ ختم کردیا تھا، کلب کے حکام کی سعید اجمل کے ایجنٹ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ووسٹرشائرکے ڈائریکٹرکرکٹ اسٹیو رہوڈز نے امید ظاہرکی کہ اجمل بہت جلد کلب کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔
سعیداجمل کو کاؤنٹی کرکٹ کیلیے پی سی بی سے این اوسی درکار ہوگا، انھوں نے گزشتہ سیزن میں ووسٹرشائرکی جانب سے 9میچزمیں63 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔