جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’اللہ پاک کے نیک بندوں کا کفن میلا نہیں ہوتا ‘‘ایمان افروز واقعہ سومنات فتح کرنیوالے مسلم سپہ سالار کی ہزارسال بعد جب قبر کشائی کی گئی تو تابوت کھولنے والے نے ایسا کیا دیکھا کہ گر کر بیہوش ہو گیا ، لوگ ورطہ حیرت میں پڑ گئے

datetime 17  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سلطان محمود غزنوی نے دنیا میں 33سال تک حکومت کی اور اس وقت کا دنیا کا شجاعت اور دنیا پر اثرورسوخ رکھنے والا دوسرے بادشاہ تھا ۔ پہلے نمبر پر چنگیز خان تھا ، دوسرے نمبر پر محمود غزنوی تھا۔ تیسرے نمبر پر سکندر یونانی تھا جبکہ چوتھا نمبر پر تیمور لنگ تھا ۔ 410ہجری میں سلطان محمود غزنوی کی وفات ہوئی ۔

یہ واقعہ سچا اور انفرادی حیثیت رکھتا ہے کہ 1974میں شہر غزنوی میں زلزلہ آیا جس سے سلطان محمود غزنوی کی قبر پھٹ گئی اور مزار بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تو اس وقت افغانستان کے بادشاہ ظاہر شاہ مرحوم نے مزار کو دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا ۔ تعمیر کے مقصد کیلئے قبر کو پورا کھول دیا گیا ۔ کیونکہ قبر نیچے تک پھٹ گئی تھی ، جب قبر کو کھولا گیا تو قبر کے معمار اور قبر کی زیارت کرنے والے حیرت زدہ رہ گئے کہ قبر کے اندر ہزارسال سے مرے ہوئے تابوت کی لکڑی صحیح سلامت ہے ۔ سب لوگ حیران اور ورطہ حیرت کا شکار تھے ۔جب حکام نے تابوت کھولنے کا حکم دیا تو جس آدمی نے تابوت کھولا وہ گرا اور بیہوش ہو گیا لوگوں نے فوری طور پر آگے بڑھ کا جب تابوت کے اندر دیکھا تو 33سال حکومت کرکے مرنے والے محمود غزنوی ہزار سال گزر جانے کے باوجود اپنے تابوت میں ایسے پڑا ہوا تھا جیسے کوئی ابھی اس کی میت کو رکھ کے گیا اور اس کا سیدھا ہاتھ سینے پر تھا اور الٹا ہاتھ اور بازو جسم کے متوازی سیدھا تھا اور ہاتھ ایسے نرم جیسے زندہ انسان کے ہوتے ہیں اور ہزار سال مرے بیت ہیں ۔ یہ خدان نے ایک جھلک دکھائی کہ جو میرے محبوب کی غلامی اختیار کرتا ہے وہ بادشاہ بھی ہوگا تو وہ اللہ کے محبوب بن کے اس کے پیارے بن کر اس دربار میں سرخرو ہو کر پیش ہو نگے ۔ آپ سے سب سے گزارش ہے کہ اپنی زندگی کو نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے طریقے سے گزاریں تاکہ ہمارا آج اور آنے والا کامیابی سے ہمکنار ہو ۔ زندگی مختصر ہےاور وقت تیزی سے گزر رہا ہے وقت کے آگے طاقتور بادشاہ کمزور اور بے بس ہے ۔ وقت کوئی نہیں روک سکتا لیکن وقت پر جس شخص نے خدا کی مخلوق کی بہتری ، بھلائی اور اس کی خوشنودی کو مقدم رکھا وہ شخص مرنے کے بعد بھی لافانی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…