حضرت موسیٰ ؑ ان تین انبیاءکرام میں شامل ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ سے براہ راست مخاطب ہونے کی سعادت حاصل ہوئی تھی‘ پہلے نبی حضرت آدم ؑ تھے‘دوسرے حضرت موسیٰ ؑ اور تیسرے نبی اکرمﷺ ۔ حضرت موسیٰ ؑ اللہ تعالی سے گفتگو کےلئےکوہ طور پر تشریف لے جاتے تھے‘
کوہ طور صحرائے سینا میں واقع ہے‘ یہ دو ہزار دو سو پچیس میٹر بلند پہاڑ ہے‘ اس پہاڑ پر حضرت موسیٰ ؑ کے دور کا درخت بھی موجود ہے اور وہ چٹان بھی جس پر حضرت موسیٰ ؑ نے اپنا عصاءمارا تھا تو اس سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے تھے‘حضرت موسیٰ ؑ کا عصاءاستنبول کے توپ کاپی میوزیم میں رکھا گیا ہے‘ حضرت موسیٰ ؑ نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے عجیب سا سوال کیا‘ آپ ؑنے پوچھا”یا باری تعالیٰ اگر آپ کا بھی کوئی رب ہوتا تو آپ اس سے کیا مانگتے“اللہ تعالیٰ نے جواب دیا”میں اس سے صحت مانگتا“ اس جواب میں زندگی کا سب سے بڑا راز پوشیدہ ہے۔ آپ اگر صحت مند ہیں تو آپ زندہ ہیں ورنہ دوسری صورت میں آپ کی زندگی موت سے بدتر ہو جاتی ہے۔دنیا میں ہر سال کروڑوں لوگ بیماریوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے موت کی دعا مانگتے ہیں‘ انسان کی اس مجبوری کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا کے 41 ممالک نے ناقابل علاج امراض میں مبتلا مریضوں کو ان کی رضا مندی سے زہرکا انجکشن لگانے کی اجازت دے دی ہے‘ اس اجازت کو انگریزی میں یوتھنیزیا کہا جاتا ہے‘ آپ صحت کی قدر کا اندازہ اس حقیقت سے لگا سکتے ہیں۔آج کی بہترین پوسٹس پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔



















































