منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

یکم جولائی سے کن جائیدادوں کی خرید وفروخت نہیں ہو سکے گی؟ اہم خبر

datetime 9  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور میں جائیداد کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

جہاں یکم جولائی سے فائلوں کی بنیاد پر پراپرٹی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے نظام کے تحت نجی اور سرکاری ہاؤسنگ منصوبوں میں صرف ان پلاٹوں کی لین دین ممکن ہوگی جن کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کی جانب سے باقاعدہ پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہو۔ اس اقدام کا مقصد جائیداد کے کاروبار میں شفافیت لانا اور غیر قانونی ٹریڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

اس سلسلے میں لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نمائندوں، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)، پی ایل آر اے، بورڈ آف ریونیو پنجاب اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ تمام نجی ہاؤسنگ اسکیموں کو 30 جون تک اپنا مکمل ریکارڈ PLRA کے ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم (HSMS) کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ حکام کے مطابق اس ڈیجیٹل نظام کے بغیر پراپرٹی ٹرانزیکشنز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے واضح کیا کہ یکم جولائی کے بعد شہری صرف تصدیق شدہ پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے ذریعے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔ عوام کو نئے نظام سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہاؤسنگ اسکیمیں نئے سافٹ ویئر سسٹم کو اپنائیں گی انہیں سہولیات اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے گی، جبکہ قواعد پر عمل نہ کرنے والی سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

طاہر فاروق کے مطابق نجی ہاؤسنگ منصوبوں کو یونیفائیڈ ڈیجیٹل نظام کے تحت بعض اختیارات بھی دیے جا رہے ہیں، جس سے وہ رجسٹریشن اور گرین سرٹیفکیٹس کا اجرا خود کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایل ڈی اے اور پی ایل آر اے مشترکہ طور پر نجی شعبے کو تربیت بھی فراہم کریں گے۔

نئے نظام کے تحت ہر پراپرٹی سرٹیفکیٹ پر ایک منفرد QR کوڈ درج ہوگا، جسے اسکین کرکے جائیداد کی مکمل معلومات فوری طور پر حاصل کی جا سکیں گی، جس سے جعلسازی اور فراڈ کے امکانات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…