بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا بڑی مشکل میں پھنس گئیں

datetime 8  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن اور وکیل رمشا اقبال کے خلاف پنجاب بار کونسل میں ایک باضابطہ شکایت جمع کرا دی گئی ہے،

جس میں ان کے وکالت کے لائسنس کے حوالے سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک شہری نے چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل کو تحریری درخواست ارسال کی ہے، جس میں رمشا اقبال پر پیشہ ورانہ ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمشا اقبال نے وکالت کا لائسنس برقرار رکھتے ہوئے ایک آسٹریلوی کمپنی میں آفس مینیجر کے طور پر کل وقتی ملازمت انجام دی، جو بار کونسل کے قواعد و ضوابط سے متصادم قرار دی جا رہی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق وکالت کے ضابطہ اخلاق کے تحت کوئی وکیل مستقل ملازمت اختیار کرنے کی صورت میں اپنا لائسنس عارضی طور پر بار کونسل کے پاس جمع کرانے یا معطل کروانے کا پابند ہوتا ہے، تاہم الزام ہے کہ اس معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا۔

درخواست میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ رمشا اقبال مارچ 2023 سے اپریل 2026 تک مذکورہ غیر ملکی ادارے میں باقاعدہ ملازمت کرتی رہیں، جبکہ اسی دوران ان کا وکالت کا لائسنس بھی فعال رہا۔

شکایت کنندہ نے بار کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری انکوائری کی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو قواعد کے مطابق ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے وکالت کا لائسنس معطل کیا جائے۔

تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ پنجاب بار کونسل کی تحقیقات اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…