جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

گھر داماد نے 4 سال تعلقات کے بعد بھاگ کر ساس سے کورٹ میرج کرلی

datetime 9  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک غیر معمولی اور متنازع واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید بحث چھیڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور کی ایک مقامی عدالت میں ایک ایسے جوڑے نے شادی رجسٹر کروائی جس کا رشتہ پہلے داماد اور ساس کا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنی بیوی کے گھر میں رہائش پذیر تھا اور اسی دوران اس کے اپنی ساس کے ساتھ قریبی تعلقات قائم ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات کئی برس تک خفیہ رہے اور تقریباً چار سال بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر ازدواجی رشتہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس مقصد کے لیے داماد نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی اور بعد ازاں ساس کے ساتھ شادی کر لی۔

اس شادی کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے نتیجے میں پولیس نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے انڈین میرج ایکٹ کے تحت واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو چھوڑ کر گھر سے چلا گیا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی ساس بھی گھر سے لاپتا ہے، جس پر اہلِ خانہ کو دونوں کے تعلقات کا علم ہوا۔

بعد ازاں دونوں کانپور کی ضلعی عدالت میں ایک وکیل کے ہمراہ پہنچے جہاں انہوں نے قانونی طور پر شادی کا اندراج کروایا۔ تقریب کے دوران ایک دوسرے کو ہار پہنائے گئے اور موجود افراد سے دعائیں بھی لی گئیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ متعدد افراد نے اس اقدام کو خاندانی روایات اور سماجی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…