جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں ہائی الرٹ، سول ڈیفنس کا شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے انتباہ جاری

datetime 8  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ سول ڈیفنس نے الخرج گورنریٹ میں مقیم شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو چاہیے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

سول ڈیفنس حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں کی چھتوں، بالکونیوں اور کھلے مقامات پر موجود نہ رہیں۔ بیان کے مطابق احتیاطی اقدامات اختیار کرنا عوامی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی واقعے کی ویڈیوز یا تصاویر بنانے اور انہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں۔

محکمہ سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں سے دور رہیں، ذمہ دار اداروں کی ہدایات کی پابندی کریں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

حکام کے مطابق عوامی تعاون اور حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد سے ممکنہ خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…