بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

قیمتی الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کی دسترس میں! حکومت کا بڑا فیصلہ

datetime 8  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین موبلٹی وژن کے تحت صوبے میں ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات کے فروغ کے لیے ایک اہم منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

اس سلسلے میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید طرز کی ای بائیکس رینٹل سروس شروع کرنے کی تجویز پر پیش رفت جاری ہے، جس کا باقاعدہ آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں، شہری سہولت، ماحولیاتی فوائد اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت لاہور میں 10 ہزار ای بائیکس اور 300 جدید ڈاکنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے ذریعے شہری اپنے رہائشی اور کمرشل علاقوں سے قریبی پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنز تک آسان، کم لاگت اور ماحول دوست سفری سہولت حاصل کر سکیں گے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبہ لاہور میں جدید”لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی”سسٹم کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ای بائیکس کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ شہر میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن اخراج میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ شہری موبائل ایپ کے ذریعے چند سیکنڈز میں ای بائیک حاصل کر سکیں گے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے موزوں مقامات کا انتخاب کیا جائے گا۔ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز کے لیے جگہ فراہم کرے گی۔ترجمان کے مطابق اس منصوبے میں لی پارک، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیف سٹی اور دیگر متعلقہ ادارے بھی شراکت دار ہوں گے تاکہ شہریوں کو ایک مربوط اور محفوظ سفری نظام فراہم کیا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ شہریوں کے تحفظ سے متعلق تمام حفاظتی شرائط اور معیارات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کم عمر افراد کو ایپ کے استعمال اور ای بائیکس حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور صارفین کی رجسٹریشن اور نگرانی کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے جدید اور پائیدار منصوبے متعارف کروا رہی ہے، جبکہ ای بائیکس سروس سے ٹریفک کے دباؤ، ایندھن کے اخراجات اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سے حاصل کی جائے گی، جس کے بعد لاہور میں اس جدید اور ماحول دوست سفری نظام پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…