منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 8  جون‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریسلنگ کے عظیم ستارے ہلک ہوگن کی موت سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور حکام نے ان کی موت کی وجہ واضح کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جینی بولیا تھا، وہ جولائی 2025ء میں 71 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کلیئر واٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلک ہوگن کی موت ایک طبی ہنگامی صورتحال (میڈیکل ایمرجنسی) کے نتیجے میں ہوئی اور اس میں کسی قسم کے مجرمانہ عمل یا سازش کے شواہد نہیں ملے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے، حکام نے موت کو قدرتی وجوہات کے تحت ہونے والی موت قرار دیا ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق ہلک ہوگن کی موت قدرتی بیماری (Compelling Natural Disease) کے باعث ہوئی، تحقیقات میں نہ تو کسی جسمانی تشدد کے آثار ملے اور نہ ہی زہریلے مادوں یا دیگر بیرونی عوامل کا کوئی ثبوت سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2025ء میں ہلک ہوگن کو ان کی رہائش گاہ پر اچانک طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا، امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر انہیں سی پی آر دی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود انہیں صبح 11 بج کر 17 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔حکام نے یہ بھی تصدیق کی کہ ہلک ہوگن کی تیسری اہلیہ اس وقت گھر میں موجود تھیں جب ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…