اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گھر کے مکین اگر باہر جائیں تو یہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ خالی گھر میں کہیں چور گھس کر اس کا صفایا نہ کردیں مگر اب ایک سابق چور نے گھر کو چوروں سے بچانے کا ایک بہترین طریقہ بتایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے
مطابق برطانیہ میں چند سابق چوروں نے خالی گھر کو چوروں سے محفوظ رکھنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ گھر سے باہر جا رہے ہوں تو ٹی وی چلا کر جائیں کیونکہ اگر گھر میں ٹی وی چل رہا ہو تو چور اس میں داخل نہیں ہوتے، وہ سمجھتے ہیں کہ مالک اندر موجود ہے اور جاگ رہا ہے۔“اس کے علاوہ سابق چوروں کے اس گروپ نے بتایا کہ ”چور ٹی وی کی آواز کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں اور کتے کے بھونکنے سے بہت خائف ہوتے ہیں۔ جس گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں یا کتوں کی بھونکنے کی آواز آئے اس گھر میں بھی چور داخل ہونے سے کتراتے ہیں۔“ نوئیل ریزر نامی شخص جو پہلے چوری کرتا تھا، اب جرائم سے تائب ہو کر صحافی بن چکا ہے، اس کا کہنا تھا کہ ”سابق مجرم ہونے کی وجہ سے میں وہ تمام حربے جانتا ہوں جو لوگ اپنے گھروں کومحفوظ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مضبوط تالے اور دیگر ایسے حربے اتنے کارگر ثابت نہیں ہوتے جتنا کہ گھر سے ٹی وی یا کتوں کی بھونکنے کی آواز آنا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا موجود ہونا۔ “