جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

Untitled

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدیق اکبرؓ کے دور خلافت میں حضرت خالد بن ولیدؓ کی زیر کمان مسلمانوں کا لشکر جب مختلف ممالک میں فتوحات اسلامی کے ڈنکے بجا اور اللہ تعالیٰ کی فتح و نصرت کے پرچم اٹھارہا تھا۔ اسی سلسلہ میں شہر حیرہ کے باغیوں کی شرارت و عہد شکنی کی خبر پاکر حضرت خالد بن ولیدؓ نے حیرہ کا رخ کیا۔ بہادران اسلام کی آمد کی خبر سنتے ہی اہل حیرہ اپنے قلعوں میں گھس کر قلعہ میں بند ہوگئے۔حضرت خالد بن ولیدؓ نے سب قلعوں کو چاروں

طرف سے محصور کرلیا اور کئی  شب و روز تک قلعوں کو گھیرے رکھا اور لڑائی اس لئے نہ چھیڑی کہ شاید یہ لوگ راہ راست پر آجائیں لیکن جب ان کی طرف سے کوئی ایسی تحریک نہ دیکھی تو حضرت خالدؓ نے حملہ کرکے شہر کی آبادی اور اس کے اندر کنسیوں پر قبضہ کرلیا۔ قبضہ کرلینے کے بعد عمرو بن عبدالمسیح جو کہ نہایت بوڑھا پیر فانی تھا، اپنے قلعہ سے نکل آیا۔ مسلمانوں نے اسے حضرت خالدبن ولیدؓ کے سامنے پیش کیا۔ حضرت خالد بن ولیدؓ نے عمرو بن المسیح کی طرف توجہ فرمائی اور دریافت کیا” تمہاری عمر کتنی ہے؟“عمرو نے کہا” سینکڑوں برس،“ بوڑھے کے ہمراہ ہی خادم کے پاس ایک زہر کی پڑیا نکلی۔ اس پر حضرت خالدؓ نے پوچھا” اسے ساتھ کیوں لائے ہو؟“اس نے کہا ”اس خیال سے کہ اگر تم نے میری قوم کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا تو میں اسے کھا کر مرجاﺅں اور اپنی قوم کی ذلت و تباہی نہ دیکھوں“حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس پر پڑیا سے زہر نکال کر اپنی ہتھیلی پر رکھا اور اس سے کہا” بے موت کوئی نہیں مرتا اگر موت کا وقت نہ آیا ہو تو زہر بھی اپنا کچھ اثر نہیں کرسکتا“ یہ کہہ کر حضرت خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
بسم اللہ خیر السماءرب الارض والسماءالذی لایمرمع اسمہ داءالرحمن الرحیم
یہ کلمات ادا کرکے وہ زہر پھانک لیا۔ اس بوڑھے کافر نے یہ اعتقاد اور خدا پر اعتماد کا منظر دیکھا تو ششدر رہ گیا اور وہ تمام لوگ بھی حیران رہ گئے جو قلعوں سے نکل آئے تھے ۔ عمرو بن المسیح کی زبان سے تو یہ کلمہ بے اختیا رنکل گیا کہ جب تک تمہاری شان کا ایک شخص بھی تم میں موجود ہے تم اپنے مقصد میں ناکام نہیں رہ سکتے ۔ (تاریخی یادگار واقعات،از محمد اسحاق ملتانی)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…