پروفیسر ازوسکی برطانیہ کے مشہور معالج ہیں ۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ’’ایک ہزار ‘‘ رضاکاروں پر دلچسپ تحقیق کی ۔ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ دورانِ نیند لیٹنے کا انداز نہ صرف صحت بلکہ انسان کی شخصیت پر کس قسم کے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ اس سلسلے میں لیٹنے کے درج ذیل چھ معروف مروجہ انداز کا تجزیہ کیا گیا ۔ 1 ۔ پیٹ کے بل *اس پوزیشن میں انسان پیٹ کے بل لیٹتا ہے ، ہاتھ عموماً بالائی جانب اُٹھے ہوتے ہیں ۔ سر پہلو میں ہوتا ہے ۔
شخصیت :۔ * اس انداز میں سونے۔ شخصیت :۔ * اس انداز میں سونے والی عموماً منفی ذہنیت رکھنے والے اور درشت مزاج ہوتے ہیں ۔ ضدی اور بظاہر دلیر لگتے ہیں ، مگر ہر قسم کی تنقید کو ذاتی سطح پر لیتے ہیں ۔ صحت کو فائدہ :۔ * اس انداز میں سونا نظام، انہظام کے لیے مفید ہے ۔ 2۔ بچہ پوزیشن ۔ * اس پوزیشن میں انسان ٹانگیں سکیڑ کر پہلو کے بل سوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ افراد اسی پوزیشن میں سوتے ہیں ۔ شخصیت :۔ * نفسیات دانوں کی رو سے اس پوزیشن میں سونے والے بظاہر مضبوط اور سخت مزاج لیکن باطن میں شرمیلے اور حساس ہوتے ہیں ۔ وہ لوگوں سے گھلنے ملنے میں دیر لگاتے لیکن پھر پرسکون ہوجاتے ہیں ۔ صحت کو فائدہ :۔ * اگر انسان اس انداز میں بائیں پہلو پر سوئے ، تو اہم اعضاء ( جگر، نظامِ ہضم ، پھیپھڑوں ) پر دباؤ پڑتا ہے ۔ لہٰذا بچہ پوزیشن میں سونے والوں کے لیے مناسب ہے کہ وہ دائیں پہلو پر سوئیں ۔ 3 ۔ لٹھے کے مانند ۔ * اس پوزیشن میں انسان پہلو کے بل کچھ یوں سوتا ہے کہ ہاتھ نچلی جانب ہوتے ہیں ۔ شخصیت :۔ * ایسے سونے والے معاشرت پسند اور جلد گھل مل جانے والے ہوتے ہیں ۔ ان کی خامی یہ ہے کہ یہ آنکھیں بند کرکے اجنبیوں پر بھی اعتبار کر لیتے ہیں ، چناچہ انہیں الّو بنانا بہت آسان ہے ۔ صحت کو فائدہ :۔ * اس انداز میں لیٹنے سے ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہتی ہے ،
لہٰذا کمر درد کا شکار یوں لیٹنے سے فائدہ پاتے ہیں 4 ۔ پھیلے ہاتھ ۔ * اس پوزیشن میں سونے والے افراد دونوں ہاتھ پھیلا کر پہلو کے بل لیٹتے ہیں ۔ شخصیت :۔ * اس پوزیشن میں لیٹنے والے نئی باتیں قبول کرتے ہیں ، تاہم شکی مزاج اور سنکی ہوتے ہیں ۔ فیصلے کرنے میں طویل عرصہ لگاتے ہیں اور خوبیوں وخامیوں پر بھرپور نظر ڈالتے ہیں ۔ مگر جب فیصلہ کر لیں ، تو اُسے تبدیل نہیں کرتے اور نہ ہی پچھتاتے ہیں ۔ صحت کو فائدہ :۔ * اس انداز میں سونے سے انسان اکثر تیزابیت اور کمی نیند کا شکار رہتا ہے ، تاہم یہ عوارض طویل عرصے چمٹے رہیں تو معالج سے رجوع کیجیئے ۔
5 ۔ فوجی انداز ۔ * اس پوزیشن میں انسان کمر کے بل سیدھا لیٹتا ہے ، ہاتھ بھی سیدھے ہوتے ہیں ۔ شخصیت :۔ * ایسے لوگ عموماً خاموش اور لیے دیے رہنے والے ہوتے ہیں ۔ وہ معاملاتِ زندگی کو رائی کا پہاڑ نہیں بناتے اور اپنے علاوہ دوسروں کے لیے بھی بلند معیار قائم کرتے ہیں ۔ صحت کا فائدہ :۔ * جدید تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کے کمر کے بل لیٹنے سے انسان خراٹے لینے لگتا ہے ، اور سانس لینے میں دقت محسوس کرتا ہے اور مجموعی طور پر بری رات گزارتا ہے ۔
اس لیے جس انسان نے سونے کی یہ پوزیشن تبدیل کی ، اُسے درج بالا پریشانیوں سے نجات مل جاتی ہے ۔ 6 ۔ ستارہ مچھلی پوزیشن ۔ * اس پوزیشن میں انسان کمر کے بل لیٹتا سور دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے رکھتا ہے ۔ شخصیت :۔ اس پوزیشن میں نیند لینے والے گفتگو ذوق و شوق سے سنتے ہیں لہذا اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔ مصیبت پر ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتے اور عماماً نمایاں ہونا پسند نہیں کرتے ۔ صحت کو فائدہ :۔ * اس پوزیشن میں سونے والے رات بھر پرسکون سوتے ہیں ، اور اگلی صبح ہشاش بشاش اُٹھتا ہے ۔