اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

10بہترین اسلامی ممالک کی فہرست جاری،کویت ، پاکستان اور امارات کی حیرت انگیز پوزیشن

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)اس برس کے ‘‘گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس’’ میں دنیا کے تہتر ممالک کا حلال معیشت، خوراک، فیشن، سفر، ادویات و کاسمیٹکس اور میڈیا کے حوالے سے جائزہ لے کر مسلمانوں کے لیے بہترین ملکوں کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے۔مسلمانوں کے لیے دس بہترین ممالک یہ ہیں۔

ملائیشیا
ملائیشیا بہترین اسلامی ممالک کی فہرست میں درجہ اول پر ہے۔ ملائیشیا کو اس رپورٹ میں مجموعی طور پر 121 پوائنٹس ملے ہیں۔’’اسلامی معیشت’’ کے حوالے سے بھی 189 پوائنٹس کے ساتھ یہ ملک پہلے نمبر پر جب کہ حلال سفر، حلال ادویات و کاسمیٹکس کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے۔
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کو اس فہرست میں مسلمانوں کے لیے دوسرا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کو حلال خوراک، حلال سفر، شائستہ فیشن، اور حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے پہلا نمبر دیا گیا ہے۔
بحرین
بحرین نے اس فہرست میں چھیاسٹھ نمبروں کے ساتھ تیسرا درجہ حاصل کیا ہے۔ اسلامی معیشت کے درجے میں بھی 90 پوائنٹس کے ساتھ بحرین تیسرے نمبر پر تاہم حلال خوراک کے اعتبار سے بحرین نویں نمبر پر ہے۔ حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے بحرین کا تیسرا نمبر ہے۔
سعودی عرب
سعودی عرب کو اس فہرست میں تریسٹھ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ حلال سفر کے حوالے سے سعودی عرب کا نمبر دسواں ہے تاہم شائستہ فیشن اور حلال میڈیا و تفریح کے اعتبار سے سعودی عرب پہلے دس ممالک کی فہرست میں نہیں ا?سکا۔
عمان
اس برس کے گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس میں عمان اڑتالیس پوائنٹ لے کر پانچویں نمبر پر ہے۔ سعودی عرب ہی کی طرح عمان بھی شائستہ فیشن اور حلال میڈیا و تفریح کے اعتبار سے پہلے دس ممالک میں جگہ حاصل نہیں کر سکا۔
پاکستان
گزشتہ برس کے گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس میں پاکستان کا نمبر پانچواں تھا جبکہ اس سال اس کا نمبر چھٹا ہے۔ پاکستان کا اس برس کا مجموعی سکور پینتالیس ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسلامی معیشت کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حلال خوراک کے درجے میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے لیکن حلال سفر، شائستہ فیشن اور حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے پاکستان پہلے دس ممالک میں شامل نہیں۔
کویت
خلیجی ریاست کویت 44 کے مجموعی اسکور کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اسلامی معیشت کی درجہ بندی میں کویت کا نمبر پانچواں ہے۔
قطر
قطر کا اس فہرست میں مجموعی اسکور 43 ہے اور اسے ا?ٹھواں نمبر دیا گیا ہے۔ حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے بھی قطر اس فہرست میں پہلے دس ممالک میں شامل ہے۔
اردن
عرب ملک اردن 37 پوائنٹس کے ساتھ اس برس کے گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس میں نویں نمبر پر ہے۔ حلال سفر اور حلال ادویات و کاسمیٹکس کے اعتبار کے اردن کی کارکردگی بہتر رہی تاہم حلال خوراک کے حوالے سے اردن بھی پہلے دس ممالک کی فہرست میں شامل نہیں۔
انڈونیشیا
گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس میں 36 پوائنٹس کے ساتھ انڈونیشیا دسویں نمبر پر ہے۔ اسلامی معیشت، حلال خوراک اور سفر کے اعتبار سے انڈونیشیا میں آگاہی بڑھ رہی ہے مگر شائستہ فیشن اور حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے یہ اس فہرست میں دس بہترین مسلم ممالک میں شامل نہیں ہو سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…