جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

موت سے قبل لوگوں کو کیا نظر آتا ہے؟ حیرا ن کن تحقیق منظر عام پر

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک سے تعلق رکھنے والے 88 سالہ ایک بیمار شخص کو موت سے چند دن پہلے ایک رات انتہائی واضح اور حیران کن خواب نظر آیا، جس میں وہ کسی نامعلوم مقام پر ڈرائیونگ کر رہا ہوتا ہے اور اسے اپنی مرحوم ماں کی آواز سنائی دیتی ہے کہ’’سب ٹھیک ہے، تم ایک اچھے بچے ہو، مجھے تم سے محبت ہے‘‘۔

اس مریض جیسے تجربات زندگی کے آخری ایام میں بہت زیادہ عام ہیں اور بیشتر افراد کو حیران کن خواب اور ایسی چیزیں نظر آتی ہیں، جو اْن کے اندر موت کا ڈر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ سینٹر فار ہوسپلسی اینڈ پالیاٹیو کیئر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے اختتام پر خواب اور مختلف تصورات موت کا قدرتی حصہ ہیں اور ایسے خواب اکثر سکون بخش، حقیقت پسندانہ اور معنویت کے حامل ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران زیادہ تر قریب المرگ مریضوں نے ایسے خوابوں کے تجربات کا ذکر کیا اور انہوں نے اسے بہت گہرا قرار دیا، مگر محققین کے مطابق یہ موت کے عمل کا نظروں سے اوجھل پہلو ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں سے بات چیت کی جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج تھے اور ان سے ان کے خوابوں یا تصورات کے بارے میں معلوم کیا گیا۔ 400 سے زائد افراد سے بات کر کے انہوں نے نتائج یعنی خوابوں اور دیگر نظر آنے والی چیزوں، ان خوابوں اور موت کے درمیان وقت اور دیگر پہلوو?ں کا تجزیہ کیا۔ اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ زندگی کے اختتام کے قریب حیران کن خوابوں یا حقیقت جیسے مناظر نظر آنے کے بارے میں صدیوں سے مرحومین کے قریبی رشتے دار یا نگہداشت کرنے والے بتاتے رہے ہیں۔ ہماری تحقیق میں پہلی بار براہ راست مریضوں سے بات کرکے ان کی زندگی کے آخری ہفتوں یا مہینوں پر بات کی گئی تا کہ حقیقت جانی جا سکے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 88 فیصد مریضوں نے کم از کم ایک خواب کا ذکر کیا، جن میں وہ موت کی جانب بڑھ رہے یا خود کو مرا ہوا دیکھ رہے تھے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجربہ ذاتی طور پر معنی خیز اور جذباتی طور پر اطمینان بخش ہوتا ہے، جو کہ مریضوں کو بالکل حقیقی لگتا ہے حالانکہ ایسا منظر وہ اکثر خواب میں دیکھتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ بیشتر افراد کو ایسے خوابوں یا کھلی آنکھوں سے تصور میں مرحوم رشتہ دار اور دوست نظر آتے ہیں جبکہ کئی بار زندہ افراد بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان کے بقول ’’مرحوم افراد کو دیکھنا ذہنی طور پر زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر موت کا وقت قریب آنے پر ان مرحوم پیاروں کا نظر آنا بہت زیادہ ہو جاتا ہے، جو لوگوں کو ذہنی طور پر آخری وقت کے لیے تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…