منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

گدھ کون؟؟؟

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

یہ تصویر ‘کیون کارٹر’ نامی ایک فوٹو جرنلسٹ نے جنوبی سوڈان کے دورے پر لی جس میں ایک بیمار لاغربچہ بھوک سے نڈھال بیٹھا ہے اور اس سے کچھ فاصلے پر ایک گدھ اس کے مرنے کے انتظار میں ہے تاکہ وہ اسے اپنی خوراک بنا سکے۔کیون کارٹر سمیت کسی بھی جرنلسٹ کو ان بچوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ ان سے بیماریاں لگنے کا خدشہ تھا

اس لیے وہ اسے اٹھا کر کسی محفوظ مقام پر نہ لے جا سکا۔ ویسے بھی سوڈان اور افریقہ کے بیشتر حصوں میں ایسے کتنے ہی بچے اور جوان آج تک موجود ہیں جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ اس تصویر پر کیون کو ‘پولیٹائزر’ ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے ٹھیک 3 مہینے بعد اس نے 33 سال کی عمر میں خود کشی کرلی۔ خود کشی کرنے سے پہلے جوسے پہلے جو اس نے نوٹ لکھا اس کے الفاظ کچھ یوں تھے ۔ ۔ “میں بہت بہت شرمندہ ہوں ۔ ۔ زندگی کا درد اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب خوشی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ہے ۔ ۔ میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوں ۔ ۔ میرے پاس کچھ نہیں بچا ۔ ۔ میں اپنا فون تک بیچ چکا ہوں ۔ ۔ بل بھرنے کے پیسے نہیں ۔ ۔ اور سب سے بڑھ کر کے بچوں کی جان بچانے کے لیے اب میرے پاس کوئی رقم نہیں۔ ۔ بھوکے زخمی مرتے ہوئے بچے ۔ ۔ لاشیں ۔ ۔ یہ سب یادیں مجھے بیحد تنگ کرتی ہیں ۔ ۔ اب مجھے جانا ہوگا۔ ۔ ۔ ” کاش کے اس دنیا کے امراء اور کرتا دھرتا بھی دوسروں کا درد اسی طرح محسوس کر پاتے مگر افسوس ۔ ۔ شاید یہی لوگ اصل گدھ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…