جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

آپ قاتل یا مقتول ہو سکتے ہیں مگر یہ بات کیسے معلوم کی جا سکتی ہے؟ ایسی معلومات جو ہاتھ میں موجود اس لکیر سے پتہ چلائی جا سکتی ہے

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ستارہ شناسی اور ہاتھوں کی لکیروں سے قسمت کا حال معلوم کرنے کے شوقین افراد کیلئے اب ایک نہایت دلچسپ مگر فکر مند کر دینے والی تحقیق سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اکثر مشاہدے میں آتا ہے کہ ہمارےکچھ قریبی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ناموافق بات پر جرح کرتے ہیں اور ان سے اختلاف کیا جائے

توغصہ سے لال پیلے ہوجاتے ہیں ۔اگر تو ان لوگوں کے ہاتھ میں مریخ مثبت سے شاخیں نکل کر دماغ کی لکیر کو کاٹ کر گزرتی ہوں یا کوئی اور لکیر ان کی زد میں آرہی ہوتو جان لیں ایسے لوگ فطرتاً اپنے دشمن پالتے رہتے ہیں ۔ان کا حسن سلوک دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے۔ان میں اگر شرافت اور اچھائی کا مادہ بہت زیادہ بھی ہو لیکن انکی اختلافی اور تنقیدی و بعض معنوں میں اصولی موقف کی عادتیں انہیں دوسروں سے دور کردیتی ہیں ۔اگر مریخ مثبت کی لکیر مشتری پر چڑھی ہوئی ہو تو ایسے لوگ آگ کا گولہ ہوتے ہیں ،اس دوران ان کی زندگی کی لکیر کہیں سے کٹی ہوئی ہو ،یا دماغ پر جزیرہ بنا ہوا ہو ،زہرہ کا ابھار پچکا ہوا ہو تو ایسے لوگ بہت زیادہ جلتے کڑھتے ،گالیاں بکتے ہیں اور اسی عادت کے ہاتھوں وہ غیر فطری موت کا شکار بھی ہوجاتے ہیں ۔ان کا دل چاہتا ہے دوسروں کو مارکر اپنی بات منوائیں ۔اپنا غصہ گاڑی کے ایکسیلیٹر پر نکالتے ہیں۔جس کے ہاتھ میں یہ لکیریں ہوں ،وہ اکثر غم زدہ یا شاکی رہتے ہیں۔تاہم ان لکیروں کا انحصار انکی سمت پر ہوتا ہے کہ یہ کس ابھار یا لکیر پر واقع ہیں ۔اگر مریخ مثبت کی لکیریں ایک سے زیادہ ہوں اور مریخ و زہرہ کا ابھار بھی نمایاں و پُرگوشت ہو ،انگوٹھا قدرے چوڑا اور درمیانہ ہو تو ان میں بغاوت اور احتجاج کا عنصر زیادہ ہوتا ہے ،ایسے لوگ قاتل یا مقتول بننے میں دیر نہیں لگاتے ۔ایسے لوگوں کو چاہئے کہ و ہ اپنے ہم خیال دوستوں میں رہا کریں۔تنگ نظروں سے بچ کر رہیں۔انہیں یوگا جیسی ایکسرسائز میں نظام تنفس اور ارتکاز کی مشقیں کرنی چاہیئں تاکہ ان کا دماغی نظام ریلیکس رہا کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…