جیت کی مٹھاس کا اندازہ تب ہوتا ہے جب تم ہار کا کڑوا گھونٹ بھرتے ہو۔ جو یہ سوچ کر لڑے کہ میں ہار جاؤں گاتو وہ ضرور ہار جائے گا۔ندگی کا سب سے مشکل کام اپنے علم پر عمل کرنا ہے۔اگر غرور کوئی علم ہوتا تو اسکے سندیافتہ بہت ہوتے ۔کوئی بھی قوم قبیلے یا برادری اچھی یا بری نہیں ہوتی‘ ہر انسان اپنی ذات کی حد تک اچھا یا برا ہوتا ہے۔پرانا تجربہ نئی تعبیر کی بنیاد ہے۔صلہ رحمی میں سب سے پہلے
آپ کی والدہ پھر آپ کی والدہ پھر اس کے بعد آپ کا والد اور پھر دوسرے قریبی حق دار ہیں۔صدقہ تمہیں ہزار آفتوں مصیبتوں پریشانیوں اور امتحان کے کٹھن مراحل سے نجات دلاتا ہے‘ مسکراہٹ بھی بہترین صدقہ ہے۔فکر کے درخت کو صبر کا پانی دیتے رہنا چاہئے تاکہ آنے والی نسلیں خوشحال زندگیخوشحال زندگی بسر کر سکیں۔زندگی گزارنے کا صیح لطف اسی میں ہے کہ آپ کا دل محبت اور دماغ عقل سے بھرا ہو۔