اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

موت

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں اپنے علاقے کا سب سے پرانا درزی تھا اور میرے تمام محلے والے مجھے بخوبی جانتے تھے۔ میرا اچھا خاصا کاروبار چل رہا تھا۔ کیونکہ میں سب سے پرانا درزی تھا اور میرے کاریگر تعداد اور کولٹی دونوں میں علاقے کے باقی تمام درزیوں سے کہیں زیادہ تھے تو میرا کاروبار کافی چمکا ہوا تھا۔ ایک دن میں بیٹھا ایک نئے کریگر کو لعن طعن کر رہا تھا کہ ایک انتہائی خوبصورت انیس بیس سال کا نوجوان دکان میں داخل ہوا

اور میرے سے مخاطب ہوا کہ ماسٹر جی یہ میرے کپڑے لے لو اور ان کا ایک نفیس سا کرتا شلوار تیار کر دو۔پھر اس نے اپنا ناپ دیا اور نمبر دے دیا کہ جب یہ تیار ہو جائیں تو مجھے فون کر کے بتا دینا میں آ کر دکان سے لے جاؤں گا۔میں نے پوچھا کہ بیٹا آپ کو پہلی بار ادھر دیکھا ہے اور میں اس محلے کے ایک ایک آدمی سے واقف ہوں۔ آپ کون ہو؟ لڑکا بولا کہ انکل میں دراصل کراچی میں رہتا ہوں اور جاب کے سلسلے میں آیا ہوا ہوں۔ اپنے چچا کے گھر رہ رہا ہوں ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ آپ کے چچا کا کیا نام ہے؟ تو بولا کہ عبد الرزاق۔ میں پہچان گیا۔ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ ایک ہفتے بعد آکر اپنا کرتا شلوار لے جانا۔ میرے پاس بہت رش بھی تھا اور کام کافی جمع تھا تو میں نے اسے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ کوئی تین دن گزرے تھے کہ عبدالرزاق مجھے مسجد میں ملا۔ میں نے اس سے اس کے بھتیجے کا ذکر کیا کہ بہت اچھا، خوبصورت اور با ادب لڑکا ہے، میں نے بتایا کہ اس کے کپڑے تیار تھے کہ عبدالزاق کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ میں نے حیران ہو کر پوچھا کہ بھائی خیر تو ہے۔۔کیا ہوا؟ تو بیچارہ بولا کہ وہ کراچی کی طرف جا رہا تھا کہ اس کی گاڑی کا اتنا سنگین حادثہ ہو گیا

کہ موقع پر اس کی وفات ہو گئی اور یہ کل کی بات تھی۔ میرے پیروں تلے تو جیسے زمین نکل گئی ہو۔عبد الزاق نے مجھے بولا کہ ماسٹر صاحب آپ علاقے کے سب سے ماہر درزی ہو، میں آپ سے ہی اس کے کفن کا کپڑا لوں گا، اس کا کفن سی دیں اور مجھے بتا دیجیے گا میں آکر لے لوں گا۔ میں جب اپنی دکان میں داخل ہوا تو میرا ذہن بالکل ماؤف تھا۔

کدھر میں اس حسین نوجوان کے کپڑے بنا کر بیٹھا ہوا تھا اور کدھر اس کا آخری لباس بنانے کی ذمہ داری میرے سر آن پڑی۔ مجھے اللہ سے بہت خوف آرہا تھا، ہم سب دنیا اور دنیاوی کاموں میں اپنا سارا وقت گزار دیتے ہیں اور کبھی یہ نہیں سوچتے کی اگلے لمحے کی خبر نہیں اور کیسے ہمیشہ روپے پیسے، نوکری کی تلاش میں وہ مارا مارا پھر رہا تھا

اور اس نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا کہ اس کا دانا پانی اس دنیا سے اٹھ چکاتھا۔ ہر گزرنے والے لمحے اپنی موت کو یاد کرو کیونکہ وہ ہمارا سایہ ہے ، بر حق ہے اور کسی بھی لمحے آ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…