اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

‎بڑے سٹیٹس کی برکتیں

datetime 12  مئی‬‮  2017 |

‎آج بھائی کہہ رہے تھے سیفٹی کا کورس کرکے عرب ممالک چلے جاؤ، تنخواہ اچھی ملے گی، پھر کسی اونچے خاندان سے تمہاری شادی کرالیں گے۔ ‎میں نے کہا، اچھا تنخواہ زیادہ ہوئی تو پھر کوئی بغیر بازؤں کی قمیض پہننے والی بیوی۔ اور اگر کم ہوئی تو پھر کوئی پردہ دار اور شریف لیکن غریب خاندان سے شادی کراؤ گے۔ ‎اس بات پر پھر بھائی نے مجھے اپنے استاد سے سنا ہوا سچا واقعہ سنایا۔ ‎بھائی کو ان کے استاد نے ایک مرتبہ ایک

واقعہ سنایا، چلیں انہی کی زبانی سناتا ہوں۔ ‎میرا ایک شاگرد کالج کے بعد ایک اچھی جگہ نوکری پر لگ گیا، گھر والوں نے گاؤں کی ہی ایک شریف سی لڑکی سے اس کی شادی کرادی۔ ‎اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ اس لڑکے کو ایک اور جگہ کافی پرتعیش جاب کی آفر ہوئی اور وہ وہاں چلا گیا۔ ‎وہاں جاکر تو اس کا “لائف سٹائل” ہی تبدیل ہوگیا، آئے دن “پارٹیز” میں جانا ہوتا، وہاں وہ اپنے دوستوں کی بن سنور کر آئی ہوئی بیویوں سے بڑا متاثر ہوتا۔۔ ‎آہستہ آہستہ اس میں احساس کمتری پیدا ہونے لگا، ایک دن وہ میرے پاس آیا اور کہا “استاد جی! میں اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہوں۔” ‎میں نے اسے بہت سمجھایا لیکن اس کی عقل پر پردہ پڑا ہوا تھا۔ ‎آخر اس نے اپنی سگھڑ بیوی کو طلاق دے دی(حالانکہ اس بیوی سے ایک بچی بھی تھی، جسے ماں کے حوالے کردیا) اور ایک “روشن خیال” قسم کی لڑکی سے شادی کرلی۔ ‎پھر کافی عرصہ بعد اس سے ملاقات ہوئی۔۔۔ میں نے پوچھا سناؤ کیسی گزر رہی ہے؟ ‎اس نے جواب دیا، “سٹیٹس تو “ہائی” کرلیا ہے لیکن روز صبح اپنا ناشتہ خود بناتا ہوں، بچوں کو تیار کر کے سکول وین پر بٹھاتا ہوں، پھر آفس کیلئے تیار ہوکر بیگم کا ناشتہ تیار رکھ کر تب آفس جاتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…