پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5، زلزلہ کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز جنوبی افغانستان تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے فوری طور پرکسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔















































