دبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پاکستان سے میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو میدان میں مصافحے کیلئے بلایا تھا۔ایشیاکپ سپرفور مرحلے میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے میں بلیو شرٹس کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی درخواست پر تھوڑا سا پروٹوکول بدلا گیا اور کھلاڑی مصافحے کیلیے میدان میں آئے مگر انھوں نے صرف میچ آفیشل اور امپائر سے ہاتھ ملائے۔بھارتی کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشل سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا اور صرف امپائرز سے مصافحے کو ترجیح دی۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ہیڈ کوچ گمبھیر نے پلیئرز کو میچ کے بعد ڈریسنگ روم سے بلایا اور گراؤنڈ میں امپائروں سے ہاتھ ملانے کا کہا۔اس ویڈیو میں گوتم پلیئرز کو ہاتھ کے اشارے سے بلاتے ہیں اور گراؤنڈ میں میچ آفیشلز اور امپائرز سے ہاتھ ملانے کا کہتے ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ میں ٹاس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار نے پھر سے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔