منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

شادی کیوں نہیں کی اور کس شرط پر کرونگی؟ 50 سالہ امیشا پٹیل نے بتادیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے شادی کے لیے کئی لوگوں نے پیشکش کی اور اب تو میری آدھی عمر کے لوگ بھی مجھے ڈیٹ پر لے جانے کے لیے پوچھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیشا پٹیل نے کہا کہ اب تک جن لوگوں نے مجھے شادی کے لیے پیشکش کیں ان کی خواہش تھی کہ میں شادی کے بعد کام نہ کروں اور گھر پر ہی رہوں۔اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا کہ میں اب تک اپنی مرضی سے سنگل ہوں اور کئی رشتے اب تک ٹھکرا چکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں وہ آپ کے کیریئر کو آگے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔

میں نے اپنی زندگی میں اپنے کیریئر اور محبت دونوں کے لیے بہت کچھ کھویا ہے اس لیے کسی ایک کے انتخاب کے لیے کسی دوسرے کو نہیں چھوڑ سکتی۔انہوں نے بتایا کہ فلموں میں قدم رکھنے سے قبل میری زندگی میں ایک شخص تھا، جو جنوبی بمبئی کے ایک بہت بڑے صنعتی گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور اس کی خواہش تھی کہ میں فلموں میں کام نہیں کروں لیکن میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اب بھی شادی کی آفرز موصول ہوتی ہیں، جو اکثر میری عمر سے آدھی عمر کے مردوں کی طرف سے ہوتی ہیں۔ اگر مجھے کوئی ایسا ملا جو مجھے بالکل ایسے قبول کرے جیسی میں ہوں تو میں ضرور شادی کرلوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…