جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پورا گاؤں ریت تلے دفن ہو گیا!

datetime 23  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) پنجاب میں آنے والے حالیہ بدترین سیلاب نے تباہی کی نئی داستان رقم کر دی ہے، کئی بستیوں کو اجاڑنے کے بعد ایک گاؤں مکمل طور پر ریت کے نیچے دب گیا جہاں نہ مکانات باقی رہے اور نہ ہی مویشی۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پنجاب میں تباہ کن سیلاب آیا، جس نے درجنوں انسانی جانیں چھین لیں، ہزاروں مکانات اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو برباد کر دیا، ساتھ ہی مویشی بھی بہہ گئے یا ریت تلے دفن ہو گئے۔جیسے جیسے پانی اتر رہا ہے، ویسے ویسے المناک مناظر اور دل دہلا دینے والی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ضلع کے موضع کاک شال کا ایک گاؤں اس سانحے کی سب سے بڑی مثال ہے، جو مکمل طور پر ریت کے نیچے دب گیا ہے۔

گھروں، ڈھیروں، کھیتوں، حتیٰ کہ ٹریکٹرز اور مویشیوں تک کا نام و نشان مٹ گیا۔ گاؤں کے لوگ جب واپس پہنچے تو وہاں سبزہ یا کھیتوں کے بجائے ریت کا ایک وسیع میدان دیکھ کر ششدر رہ گئے۔اسی گاؤں کے ایک کسان میاں افتخار نیکوکارا نے بتایا کہ یہاں تقریباً 22 سے 25 مکانات اور 500 ایکڑ زمین موجود تھی۔ پہلے سیلابی ریلے میں یہ سب کچھ ڈوبا اور بعد میں موٹی تہہ دار ریت کے نیچے دفن ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مویشی، ٹریکٹر اور باقی سامان سب ریت کے اندر غائب ہو چکے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں کو ڈھونڈنے کے لیے گوگل ارتھ میپ تک کا سہارا لے رہے ہیں اور بیلچوں کے ذریعے زمین کھود کر کچھ ڈھونڈنے کی کوشش میں لگے ہیں۔میاں افتخار کے مطابق گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، مگر افسوس یہ ہے کہ اب تک کسی حکومتی نمائندے نے ان کی خبرگیری کے لیے قدم نہیں اٹھایا، حالانکہ ان کے حلقے سے تین وزرا منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں گاؤں والے بے یارو مددگار ہیں اور اپنی بقا کی جنگ خود لڑ رہے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…