کراچی(این این آئی)شہر قائد میں بدھ 24 ستمبر کو چھٹی ہوگی جس کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بدھ 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلع کراچی سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تاہم یہ نوٹیفکیشن کراچی کے ضلع غربی، شرقی اور کیماڑی کے ان علاقوں کے لیے جاری کیا گیا ہے، جہاں بدھ 24 ستمبر کو ضمنی بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں۔