ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے والے خاکروب نے اپنا پیشہ بیٹیوں سے کیوں چھپایا؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی آنسوئوں میںڈبڈبا جائیں گے

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو ہر بچے کے والدین اس کے اچھے مستقبل اور خوشیوں کیلئے طرح طرح کی تکلیفیں اور دکھ برداشت کرتے ہیں مگر بھارت میں ایک مسلمان خاکروب ادریس نے اپنی بیٹیوں کے اچھے مستقبل اور انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس بچانے کیلئے ایسی مـثال قائم کر دی ہے جسے پڑھ اور سن کر ہر کوئی آبدیدہ ہو جاتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ادریس نے بتایا کہ میں نے خاکروبی کے پیشے سے حاصل ہونے والی آمدنی کی ایک ایک پائی اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کیلئے صرف کی تاکہ وہ معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں اور عزت کی زندگی گزاریں۔ پیشے کے لحاظ سے میں خاکروب ہوں اور میں نے یہ بات اپنی بیٹیوں سے ہمیشہ خفیہ رکھی تاکہ وہ کبھی کسی کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔کام سے فارغ ہو کر گھر جانے سے پہلے میں ہر روز کسی پبلک ٹوائلٹ میں غسل کرکے صاف ستھرا ہو کر گھر جایا کرتا تاکہ میری بیٹیوں کو میرے پیشے سے متعلق شک نہ ہو۔ ادریس کا کہنا تھا کہ ایک بارجب میرے پاس اپنی چھوٹی بیٹی کے کالج میں داخلے کیلئے رقم نہیں تھی تو میں مایوس ہو چکا تھا۔میرے ساتھیوں نے مجھے کوڑے کے ڈھیر کے پاس بیٹھ کر آنسو بہاتے دیکھا تو وہ سب میرے پاس آگئے۔ انہیں میرے رونے کی وجہ معلوم ہوئی تو سب نے اس دن کی مزدوری میرے ہاتھ پر رکھ دی۔ اب میری سب سے چھوٹی بیٹی کی بھی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہونے والی ہے۔ اب وہ اکثر کھانا لے کر میرے ساتھیوں کے پاس جاتی ہے۔ وہ ان سے کہتی ہے کہ ’آپ لوگوں نے میری کالج کی فیس ادا کی تھی جسے میں کبھی بھی بھول نہیں سکتی۔‘میری بیٹیوں نے کامیابی سے اچھی تعلیم حاصل کی اور اب مجھے محسوس نہیں ہوتا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں۔ اتنی اچھی اولاد کا باپ ہوتے ہوئے کوئی کیوں خود کو غریب محسوس کرے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…