منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کاکی اور روٹی

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ آج بھی قطب مینارکے قریب لیٹے ہوئے ہیں ان کے بارے میں بھی مشہور واقعہ ہے ان کے نام کے ساتھ قطب الدین بختیار کاکی کا لفظ لگایا جاتا ہے یہ ہندی لفظ ہے اس کا معنی روٹی‘ واقعہ یہ ہے کہ جب یہ پیدا ہوئے تو ان کے والدین بیٹھے ہوئے آپس میں مشورہ کر رہے تھے‘ ہمارا بیٹا نیک کیسے بنے؟ اچھا کیسے بنے؟ چنانچہ ان کی ماں نے کہا میرے ذہن میں ایک تجویز ہے کل سے میں تجویز پر عمل کروں گی‘

اگلے دن جب بچہ مدرسہ میں چلا گیا ماں نے کھانا بنایا اور الماری میں کہیں چھپا کر رکھ دیا‘ بچہ آیا کہنے لگا امی بھوک لگی ہے مجھے کھانا دے دیجئے۔ ماں نے کہا بیٹا! ہمیں بھی تو کھانا اللہ تعالیٰ ہی دیتے ہیں وہی رازق ہیں وہی رزق پہنچاتے ہیں وہی مالک و خالق ہیں‘ ماں نے اللہ رب العزت کا تعارف کروایا او رکہا کہ بیٹا تمہارا رزق بھی وہی بھیجتے ہیں تم اللہ سے مانگو بیٹے نے کہا امی کیسے مانگوں؟ ماں نے کہا کہ بیٹا مصلیٰ بچھاؤ‘ چنانچہ مصلیٰ بچھایا‘ بیٹا التحیات کی شکل میں بیٹھ گیا۔ چھوٹے چھوٹے معصوم ہاتھ اٹھائے۔ ماں نے کہا کہ بیٹا دعا کرو‘ بیٹا دعا کر رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مدرسہ سے آیا ہوں بھوک لگی ہے اللہ مجھے کھانا دیجئے۔ بیٹے نے تھوڑی دیر اس طرح عاجزی کی پوچھنے لگا‘ امی اب کیا کروں؟ ماں نے کہا کہ بیٹا تم ڈھونڈو اللہ نے کھانا بھیج دیا ہو گا۔ تھوڑی دیر کمرے میں ڈھونڈا بالآخر الماری میں کھانا مل گیا‘ بیٹے نے کھانا کھایا ۔ اب بیٹے کے دل میں ایک خیال پیدا ہوا وہ روز اللہ تعالیٰ کی باتیں پوچھتا امی وہ سب کو کھانا دیتے ہیں پرندوں کو بھی‘ حیوانوں کو بھی‘ پتہ ن ہیں اس کے پاس کتنے خزانے ہیں؟ وہ ختم نہیں ہوتے‘ وہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا۔ وہ محبت سے اللہ تعالیٰ کا نام لیتا وہ سونے سے پہلے والدہ سے اللہ تعالیٰ کی باتیں پوچھتا‘ ماں خوش ہوتیں کہ میرے بیٹے کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت بس رہی ہے۔

کچھ دن تک سلسلہ اسی طرح چلتا رہا مگر ایک دن ایسا ہوا کہ ماں اپنے رشتہ داروں میں کسی کے ہاں چلی گئی جب خیال تو پتہ چلا کہ بچے کے آنے کا وقت گزر چکا ہے ماں نے برقعہ لیا اور تیز قدموں سے چل دیں اور راستے میں دعائیں بھی کرتی رہی کہ میرے مالک میں نے تو اپنے بچے کا یقین بنانے کیلئے یہ سارا معاملہ کیا تھا اے اللہ اگر آج میرے بچے کا یقین ٹوٹ گیا تو میری محنت ضائع ہو جائے گی۔ اے اللہ پردہ رکھ لینا۔ اللہ میری محنت کو ضائع ہونے سے بچا لینا۔ ماں دعائیں کرتی آ رہی ہے جب گھر پہنچی تو دیکھ کہ بیٹا آرام کی نیند سو رہا ہے۔ ماں نے جلدی سے کھانا پکایا اور چھپا کر رکھ دیا۔ ماں نے بیٹے کو جگایا اور پوچھا کہ آج تجھے بھوک نہیں لگی تو بچہ کہنے لگا مجھے تو بھوک نہیں لگی ماں نے پوچھا وہ کیسے؟ تو بچے نے کہا کہ جب میں مدرسہ سے آیا تو میں نے مصلیٰ بچھایا اور میں نے دعا مانگی اے اللہ بھوک لگی ہوئی ہے تھکا ہوا بھی ہوں آج تو امی بھی گھر پر نہیں ہے اللہ مجھے کھانا دے دو اس کے بعد میں نے کمرے میں تلاش کیا مجھے ایک جگہ روٹی پڑی ہوئی ملی‘ امی میں نے اسے کھا لیا مگر جو مزہ آج آیا ایسا مزہ پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔ مائیں بچوں کی تربیت ایسے کیا کرتی تھیں اور اللہ رب العزت نے ان کو پھر قطب الدین بختیار کاکی بنا دیا چنانچہ یہ مغل بادشاہوں کے شیخ بنے اور اپنے وقت میں لاکھوں انسان ان کے مرید بنے تو ایک اور کامیاب شخصیت کے پیچھے آپ کو عورت کا کردار ماں کی شکل میں نظر آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…