ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

میرے حصے کا جتنا رزق ہے وہ اللہ ایک بار ہی مجھے دے دے

datetime 25  جنوری‬‮  2017 |

ایک بار حضرت موسی اللہ سے ہمکلام ہونے جارہے تھےتو ایک تنگ دست انسان نے انہیں روک کر کہا …”اے اللہ کے نبی! جب آپ وہاں جائیں تو میری بھی عرضداشت پیش کیجئیے گا کہ میرے حصے کا جتنا رزق ہے وہ اللہ ایک بار ہی مجھے دے دے تاکہ میں ایک دن ہی سہی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ پیٹ بھر کر کھا سکوں. آپ نے جا کر حسب وعدہ وہی عرضداشت پیش کی تو جواب آیا

اے موسی علیہ السلام ! اس بندے کا رزق صرف ایک بوری اناج کے برابر ہے اس لیے اسے تنگ دستی کے ساتھ دیتا ہوں کہ ساری عمر اسے رزق ملتا رہے آپ نے واپسی پر یہی جواب اس سائل کو دے دیا اس نے پلٹ کر کہا ….”اے اللہ کے نبی! آپ کا جب دوبارہ جانا ہو تو اللہ کے سامنے دست بدستہ عرض فرمائیے گا کہ مجھے وہ ایک بوری رزق ایک دفعہ ہی عنایت کردیں تاکہ میں پیٹ بھر کر کھا سکوں.”آپ نے ایسا ہی کیا اور اگلی بار اللہ کی جانب سے اس کا سارا رزق ایک بار ہی مل گیا پھر آپ کچھ عرصے بعد وہاں سے گزرے تو دیکھا وہ شخص بہت اچھے حال میں تھا اور اسکے گھر کے آگے دیگیں چڑھی ہوئی تھیں ….آپ کو حیرت ہوئی آپ نے جا کر عرض کی….”اے باری تعالی! آپ کا کہا پتھر پر لکیر ہے مگر میں اتنے عرصے بعد گزرا ہوں مگر! اس کا رزق تو ابھی تک جاری ہے بلکہ بہت اچھے طریقے سے اسے مل رہا ہے.”اللہ نے فرمایا… “اے موسی! تم سچ کہتے ہو مگر وہ شخص بہت ذہین نکلا اس نے دئیے گئے رزق سے خود بھی کھایا اور گھر والوں کو بھی پیٹ بھر کر کھلایامگر ! جو رزق باقی بچا وہ اس نے میری راہ میں خیرات کر دیا اور یہ میں نے ہی وعدہ کیا ہے کوئی میری راہ میں ایک حصہ خرچ کرے تو میں اسے ستر حصے واپس کر کے دیتا ہوں …….. اس نے مجھ سے تجارت کر لی ہے موسی (علیہ السلام) اور میں اپنے وعدے کے مطابق اسے مسلسل لوٹا رہا ہوں.”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…