پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پانچ باتیں

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دن صحابہ کرام کے اجتماع میں نبی اکرم ﷺ تشریف فرما تھے فجر کی نماز ہو چکی تھی۔ وعظ و نصیحت کا سلسلہ جاری تھا کہ حضور ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے کون ایسا شخص ہے جو مجھ سے چند باتیں اچھی طرح سیکھ لے پھر ان پر عمل بھی کرے اور دوسروں کو ان کی تعلیم بھی دے؟ حضرت ابوہریرہ ؓ فوراً کھڑے ہو گئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں حاضر ہوں مجھے آپ ان باتوں کی تعلیم دیں میں ان پر عمل کروں گا اور لوگوں کو ان کی تعلیم بھی دوں گا۔حضرت ابوہریرہؓ کا بیان ہے کہ حضور ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور پانچ کلمات ارشاد فرمائے۔ فرمایا۔ حرام سے بچنا تم سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو بھی تمہیں مل جائے اس پر راضی ہو جاتا تم سب سے زیادہ غنی ہو جاؤ گے۔ اپنے پڑوسی سے حسن سلوک کرنا تم حقیقی معنوں میں مومن بن جاؤ گے۔ جو اپنے لیے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لیے بھی پسند کرنا تم سچے مسلمان بن جاؤ گے۔ زیادہ نہ ہنسنا ورنہ تمہارا دل مردہ ہو جائے گا۔ ترمذی شریف کی حدیث میں ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نے ان باتوں کو سنا پھر لوگوں تک پہنچایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…