ایک درشت مزاج اور سخت دل شخص کا ایسے آدمی سے واسطہ پڑا جو نہایت خوش اخلاق اور نرم دل تھا۔ ایک طویل ملاقات کے بعد جب یہ دونوں جدا ہوئے تو معلوم ہوا کہ خوش اخلاق اور نرم دل آدمی اس دُرشت مزاج شخص پر غالب آ چکا تھا اور اس کی ساری باتیں مانی جا چکی تھیں۔
درشت مزاج شخص کے مصاحب نے پوچھا۔ ” حیرت ہے کہ وہ آپ پر غالب آ گیا اور آپ نے اس کا اثر قبول کر لیا ورنہ ہم سب یہ سمجھ رہے تھے کہ آپ اسے مغلوب کر لیں گے!”
درشت مزاج شخص نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ ” ہاں اس پر خود مجھے بھی تعجب ہے لیکن نہایت غور و فکر کے بعد آج مجھ پر یہ حقیقت بھی منکشف ہو گئی کہ بندوق کی گولی جتنی نرم ہو گی، اتنی زیادہ دُور تک مار کرے گی۔ ”
ایک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں