منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

بیوی

datetime 12  جنوری‬‮  2017 |

بیوی کی ٹانگ لہولہان ہو رہی تھی اور وہ کھڑی زار و قطار رو رہی تھی۔ شوہر نے گھبرا کر دریافت کیا۔ ” یہ تمھاری ٹانگ میں کیا ہوا؟”
بیوی نے رو رو کر جواب دیا۔ ” پڑوسی کے کُتے نے میرا پیر چبا ڈالا۔”
شوہر غصے میں پاگل کی طرح دوڑ کر ہمسائے کے دروازے پر پہنچا اور زور زور سے دروازہ پیٹنے لگا۔ تھوڑی دیر بعد ہمسایہ گھبرا کر باہر نکلا اور پوچھا۔ ” کیا بات ہے بھائی۔ تم اتنے پریشان کیوں ہو؟”
شوہر نے ڈپٹ کر کہا۔ ” کہاں ہے وہ تمھارا کُتا جس نے میری بیوی کا پیر چبا ڈالا۔”
ہمسایہ اندر چلا گیا اور کُتے کو زنجیر سے باندھ کر باہر لے آیا، بولا۔ ” کُتا حاضر ہے، کوئی اور حکم؟”
شوھر نے طیش میں آ کر کہا۔ ” یعنی آپ مذاق فرما رہے ہیں، اس کم بخت نے میری بیوی کا پیر چبا ڈالا ہے ۔ آپ اسے کچھ بھی نہیں کہتے۔”
ہمسائے نے متانت سے جواب دیا۔ ” جناب یہ بے زبان جانور ہے۔ اگر اسے کچھ کہوں گا بھی تو اس کا اس پر کیا اثر ہو گا، ہاں اگر آپ چاہیں تو کُتے کی اس نازیبا حرکت کا آپ کی زوجہ محترمہ انتقام لے سکتی ہیں!”
شوھر نے دریافت کیا۔ ” وہ کس طرح؟”
ہمسائے نے جواب دیا۔ ” میں کُتے کو زنجیر سے پکڑے کھڑا ہوں۔ آپ اپنی زوجہ محترمہ کو بُلا لائیں اور ان سے کہیں کہ انتقاماً وہ اس کی ٹانگ چبا ڈالیں۔”

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…