نا سمجھ اور نا تجربہ کار بیٹا اپنے تجربے کار اور زمانے کے مانے ہوئے دانشمند باپ سے پُوچھ رہا تھا۔ ” باوا جان سب سے خطرناک ہمسایہ کون ہوتا ہے؟”
باپ نے جواب دیا۔ ” حاسد بس یہ سمجھ لو کہ شیر کی ہمسائیگی اتنی خطر ناک نہیں جتنی ایک حاسد کی۔ ”
بیٹے نے سوال کیا۔ ” آخر حاسد کو بھی تو کسی طرح خوش کیا جا سکتا ہے؟”
باپ نے جواب دیا۔ ” بس ایک ہی طرح، جس دن تم گرفتار بِلا ہو جاؤ گے، حاسد خوش ہو جائے گا!”
بیٹے نے تیسرا اور آخری سوال کیا۔ ” کیا ایسی بھی کوئی چیز ہے جس پر حسد نہ کیا جاتا ہو؟”
باپ نے جواب دیا۔ ” ہاں ہے، اور وہ ہے تواضع حُسن سُلوک، یہ ایک ایسی دولت ہے جس پر حسد نہیں کیا جاتا!”
نا سمجھ اور نا تجربہ کار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں