مُہلب بن ابی صُفرہ بنو اُمیہ کا نامور امیر تھا۔ یہ اُمویوں کی طرف سے مُدتوں خوارج سے جنگ کرتا رہا اور ان خدمات کے صلے میں عبدالملک نے اُسے خراسان کا گورنر بنا دیا تھا۔ یہ نہایت عمدہ لباس پہنتا تھا اور خُوب اکڑ کے چلا کرتا تھا۔ ایک دن کسی عالم نے اُسے روک لیا، اور پُوچھا۔ ” یہ تم شاندار لباس پہن کے اکڑ اکڑ کے کیوں چلتے ہو؟”
مُہلب نے جواب دیا۔ ” کیا تم مجھے پہچانتے نہیں کہ میں کون ہُوں؟”
عالم نے کہا۔ ” خوب جانتا ہُوں، تم اپنے آغاز میں بدبُودار پانی کا قطرہ تھے اور انجام کار تمھاری لاش کو حقیر کیڑے چاٹ رہے ہوں گے۔”
مُہلب بن ابی صُفرہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں