غریب باپ نے اپنی ذہین بیٹی کی شادی ایک بدصورت اور کم عقل امیر زادے سے کر دی۔ ذہین لڑکی اپنے شوہر کی حماقتوں سے اکثر شرمندہ اور خفیف سی ہو جایا کرتی تھی۔ ایک دن اس نے برسبیلِ تذکرہ اپنے شوہر سے کہا۔ ” شوق بھی عجیب شے ہے۔ کسی کو کتّے پالنے کا شوق ہوتا ہے۔ کسی کو طوطے پالنے کا اور کسی کو کبوتر پالنے کا !”
بے وقوف شوہر نے دریافت کیا۔ ” آپ کو کیا پالنے کا شوق ہے؟”
لڑکی نے جواب دیا۔ ” بندر پالنے کا، میرے والد نے مجھے ایک اچھّا سا بندر خرید دیا تھا کیونکہ انھیں میرے اس شوق کا علم تھا۔”
بے وقوف شوہر نے فدویانہ انداز میں سوال کیا۔ “اگر اجازت دو تو میں بھی ایک دو بندر خرید لاؤں۔”
لڑکی نے جواب دیا۔ “شکریہ۔ آپ کی موجُودگی میں، میں بندر پال کے آپ کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتی!”
غریب باپ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں