اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کے ہر دلعزیز سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی بھارتی ٹینک کے سامنے تصویر مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تصویر میں ’’بھارتی ترنگا ‘‘الٹا کیوں لگا ہوا ہے ؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاک اور خون میں میں اٹے قافلوں میں ہجرت کرکے آنے والے ہمارے بزرگوں کی میراث سرزمین پاکستان وہ زرخیز زمین ہے جہاں کی مائوں نے ایسے جانباز سپوت پیدا کئے جن کی مثال رہتی دنیاتک قائم و دائم رہے گیخواہ وہ کوئی شعبہ ہو ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کبھی بھی بنجر نہیں رہا ۔ اس دنیائے آب و گل میں جتنے بھی ممالک موجود ہیں پاکستان نے ان سب پر واضح کیا کہ ہم وہ قوم ہیں جسے اپنا وقار دنیا میں سب سے زیادہ عزیز ہے ۔ اور پھر جب بات ہو افواج پاکستان کی تو یہ بات دنیا مانتی ہے کہ وطن عزیز پر ہر آن قربان ہونے کیلئے تیار رہنے والے پاکستان کے سپوت دنیا کے بہترین سپاہی ہیں۔

پاکستان پر کئی بار دشمنوں نے بری نظر ڈالی، ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر سب پر اچھے سے واضح ہو گیاکہ ہم وہ لوہے کا چنا ہیں جو آسانی سے کسی کا تر نوالہ نہیں بن سکتے ۔ حریت اور آزادی سےپیا ر ہمیں ہمارے خون میں ملا ہے ۔ کئی سو برس ہمارے ساتھ رہنے والی اور اکھنڈ بھارت کا نعرہ جپنے والی ہندو قوم جسے آج بھی پاکستان ہضم نہیں ہو سکا، اس نے کئی بار پاکستان کی خود مختاری اور آزادی پر حملہ کرتے ہوئے ہماری پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی مگر شاید وہ جانتی نہیں تھی کہ افواج پاکستان ہر دم ہر آن چوکس رہتی ہیں ، نتیجہ سب کے سامنے تھا ۔

انہیں منہ کی کھانی پڑی ۔ دشمن ملک کے ساتھ ہونے والی جنگوں میں وطن عزیز کے کچھ بہادر سپاہی تو ایسے بھی تھے جن کی بہادرری کو دشمن ملک نے بھی تسلیم کیااسی بہادر فوج کا بہادر سپاہی اور ان کی کمانڈ کرنے والابہادر ماں کا بیٹا راحیل شریف بھی تھا ۔ جنرل راحیل شریف جو ایک بہادر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور پاک آرمی کوکمانڈ بھی کر چکے ہیں حال ہی میں ان کی 1965ء کی جنگ میں پکڑے گئے بھارتی ٹینک کے ساتھ ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جو حب الوطنی کی مثال کے طور پر پاکستانیوں کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ اس تصویر میں موجود ٹینک 1965 کی جنگ میں پکڑا گیا تھا ۔ اس ٹینک میں انڈین آرمی کے گھوڑے کے نام سے مشہورسی او 17پونا مارا گیا ۔۔میوزیم کے باہر موجود بھارتی ٹینک پر بھارت کے جھنڈے کی الٹی تصویر لگائی گئی ہے جو کہ تضحیک کی علامت ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں جنگوں میں پکڑے جانے والے سازو سامان پر مخالف ملک کو نیچا دکھانے کیلئے اس کے جھنڈے کی الٹی تصویر لگائی جاتی ہے۔

 

news-1480252508-3049_large

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…