بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یہ فالودہ پستہ کے تیل کے ساتھ کھائے گا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام یوسفؒ نے اپنی طالب علمی کا زمانہ کس طرح گزارا۔ خود بیان فرمایا ہے وہ فرماتے ہیں:۔
’’میرے والد ابراہیم بن حبیب کی وفات اس وقت ہوئی جب کہ میں والدہ کی گود میں تھا (جب میں بڑا ہوا) تو میری والدہ نے مجھے ایک دھوبی کے سپرد کر دیا۔ میں دھوبی کو چھوڑ کر حلقہ امام ابوحنیفہؒ میں پہنچ جاتا اور ان کی باتیں سنا کرتا تھا۔ میری والدہ آتیں اور میرا ہاتھ پکڑ کر دھوبی کے یہاں لے جاتیں۔

امام ابوحنیفہؒ میری حاضری اور حرص علم دیکھ کر میری طرف کافی توجہ فرمایا کرتے تھے۔ جب یہ معاملہ دراز ہو گیا۔ اور میری ماں پر گراں گزرا تو انہوں نے امام ابوحنیفہؒ سے کہا کہ اس بچہ کا تمہارے علاوہ اور کوئی استاد نہیں ہے۔ یہ یتیم ہے اس کے پاس کچھ نہیں ہے میں اسے اپنے چرخہ کی کمائی سے کھلاتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ یہ کچھ کمائے تاکہ اپنی ضروریات پوری کر لے۔امام ابوحنیفہؒ نے فرمایا کہ:۔اے رعنا! اسے حکم کرو کہ یہ تعلیم حاصل کرے یہ فالودہ پستہ کے تیل کے ساتھ کھائے گا۔امام ابو یوسفؒ کہتے ہیں کہ میری ماں نے امام صاحبؒ سے کہا:۔اے بڈھے! تیری عقل جا چکی ہے (یعنی یہ بات ناممکن ہے)(امام ابو یوسفؒ کہتے ہیں کہ) پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے علم سے نفع دیا یہاں تک کہ مجھے قاضی بنا دیا گیا میری مجلس ہارون الرشید کے ساتھ ہوتی تھی اور اس کی دسترخوان پر اس کے ساتھ کھانا کھاتا تھا۔ ایک دن ہارون الرشید کے پاس فالودہ آیا تو ہارون الرشید نے مجھ سے کہا کہ :۔کھائیے! اس طرح کی چیز ہم لوگوں کیلئے روزانہ نہیں بنتی ہے۔میں نے کہا، کونسا کھانا؟ اس نے کہا کہیہ پستہ کے تیل میں بنا ہوا فالودہ ہے۔اس پر میں ہنس پڑا۔ ہارون الرشید نے مجھ سے پوچھا کیوں ہنسے؟ میں نے کہا خیریت ہی ہے۔ جب ہارون نے اصرار کیا

تو میں نے شروع سے اخیر تک سارا قصہ سنا دیا۔اس پر ہارون متعجب ہوا اور کہنے لگا۔’’علم اٹھتا جا رہا ہے حالانکہ وہ دین اور دنیا دونوں میں نافع ہے‘‘۔امام ابوحنیفہؒ کے لئے دعائے رحمت کی اور کہنے لگا ’’وہ نظر عقل سے دیکھتے تھے اور پھرایسی چیزیں دیکھ جاتے تھے جو اس ظاہری نظر سے نہیں دیکھی جا سکتیں‘‘۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…