ملکہ وکٹوریہ کے عہد سے تعلق رکھنے والی نرس فلورنس نائٹ اینجل کو تربیت یافتہ نرس یا ماڈرن نرسنگ کا بانی کہا جاتا ہے، جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ تاہم، حال ہی میں نرسنگ کیشعبے میں ایک قابل احترام نرس فلورنس سیسی رگنی کانام بھی شامل ہوگیا ہے۔انھوں نے اپنی طویل ترین خدمات کی وجہ سے امریکہ کی معمر ترین پریکٹس نرس کا اعزازحاصل کیا ہے۔ٹاکوما جنرل اسپتال کی اسسٹنٹ نرس شیری مورس نے بتایا کہ فلورنس حکمت اور علم کا خزانہ ہیں اور ہم سب ان سے بیحد محبت رکھتے ہیں۔فلورنس رگنی کی عمر 90 سال ہے اور وہ اب بھی واشنگٹن کے ٹاکوما جنرل اسپتال میں نرس کی حیثیت سے ہفتے میں دو دن کام کرتی ہیں۔فلورنس سیسی رگنی نے 1946میں ٹاکوما جنرل اسکول آف نرسنگ میں کام کرنا شروع کیا تھا جو کہ اب ٹاکوما جنرل اسپتال کا ایک حصہ ہے۔