سرگودھا(این این آئی)دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین نوجوان گہرے پانی میں پھنس کر ڈوب گے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو سرچ آپریشن میں ایک نعش کو نکال کر دو کی تلاش جاری ہے۔سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب کے گاؤں بوڑانہ والا کے ایک ہی خاندان کے تین نوجوان 16 سالہ محمد تیمور،15 سالہ محمد عدیل اور 12 سالہ عبدالوہاب ماڑی پتن پر تفریحی کے دوران دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں پھنس کر ڈوب گئے۔جو گرمی سے تنگ آکر دریا پر سیروتفریحی کے دوران نہانے کے لئے دریائے جہلم ماڑی پل پر پانی میں اتر گئے اور گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گئے جن کے ایک ساتھ ڈوب جانے اطلاع پر ان کے خاندان کے گھروں میں کہرام مچ گیا جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تینوں نوجوانوں کی تلاش میں ایک نوجوان 12 سالہ عبدالوہاب کی نعش انتہائی جدوجہد نکال کر دیگر دو نوجوانوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری کر رکھا ہے۔