منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

datetime 2  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون سسٹم کے تحت شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت 3 جولائی سے 8 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 3 سے 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ 5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔حکام کے مطابق 7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ 4 سے7 جولائی تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ 6 سے 8 جولائی کو موسلادھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر کونقصان پہنچ سکتا ہے، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…