منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلوچستان میں ایران سے پیٹرول اور خوردنی اشیا کی اسمگلنگ سب سے بڑا کاروبار بن گیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کے مواقع نہ ہونے اور انڈسٹریز کی عدم دستیابی کے باعث ایران سے پیٹرول اور خوردنی اشیا کی اسمگلنگ سب سے بڑا کاروبار بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جان ہتھیلی پر رکھ کر ہزاروں نوجوان مکران کے سرحدی علاقوں سے ایرانی تیل اور خوردنی اشیا نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں پہنچاتے ہیں۔

صوبائی وزیر زراعت میر اسد بلوچ کے مطابق بلوچستان کی دو کروڑ دس لاکھ کی آبادی ہے ،لوگوں کے گھر اور چولہے اسی تیل سے جلتے ہیں، اگر یہ نہ ہوتا تو بھوک ہوتی ،افلاس ہوتی ،غربت ہوتی،ان کے الفاظ سے صوبے میں بے روزگاری کی سنگینی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔اس صورتحال سے سب زیادہ متاثر مکران کے نوجوان ہیں ، صنعتیں نہ ہونے اور ملازمتوں کے مواقع کم ہونے سے ہزاروں نوجوان ایرانی تیل ،کوکنگ آئل اور خوردنی اشیا کی اسمگلنگ کے کارروبار سے منسلک ہیں۔ ایرانی سرحد سے پہاڑوں میں جان جوکھم میں ڈال کر پیٹرول اور دیگر اشیا مکران اور رخشان لاتے ہیں جہاں سے یہ سب ملک کے مختلف علاقوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…